تین روزہ میڈیکل ریسرچ آرٹیکل رائٹنگ اختتام پذیر
لاہور(پ ر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ میڈیکل ریسرچ آرٹیکل رائٹنگ (مینو سکرپٹ رائٹنگ ورکشاپ ) اختتام پذیر ہوگئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد عالم ، شیخ زاید ہسپتال کے فیکلٹی ممبرز سمیت دوسرے ہسپتالوں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور ریسرچ سکالرز نے بھی شرکت کی۔