نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کے وفد کا یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب کا دورہ

نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کے وفد کا یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کے ڈین آف آرٹس، ڈاکٹر رابرٹ ینگ اور ڈین آف لاء ڈاکٹر شکیل کاظمی نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا دورہ کیا اور ڈاکٹر محمد ظفر اللہ ، پروریکٹر یو-سی-پی ، ڈاکٹر فیصل مصطفی ، ڈین بزنس سکول ،ڈاکٹر فہمیدہ سلطانہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اور ڈاکٹر ہادیہ اعوان، ڈین فیکلٹی آف لاء سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔ اِس سلسلے میں نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی کی فیکلٹی یوسی پی کا دورہ کرے گی اور مختلف مضامین پر لیکچر دے گی ۔دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اشتراک سے ریسرچ پروجیکٹس بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا ۔