جمعیت علماء پاکستان پنجا ب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس22اکتوبر کو ہو گا

جمعیت علماء پاکستان پنجا ب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس22اکتوبر کو ہو گا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) جمعیت علماء پاکستان پنجا ب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 22۔ا کتوبر بروز اتوار طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدار ت جے یو پی پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال کریں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر کے مطابق حسن بینکوئٹ ہال ملتان روڈمیں شروع ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت اور تنظیمی معاملات پر اراکین شوریٰ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

۔اجلاس سے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی اجلاس سے خصوصی کریں گے اورتبدیل ہوتے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے حوالے سے پارٹی پالیسی کی وضاحت کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4