ملکی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے ، سجا دحسین بلوچ

ملکی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے ، سجا دحسین بلوچ

  

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد حسین بلوچ نے ننکانہ صاحب سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹا اور ملک سے لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک لے گئے ہیں نااہل حکمران عدالتوں کے فیصلوں کو بھی نہیں مانتے اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور عدالتوں پر دن بدن نئے طریقے سے حملہ آور ہورہے ہیں نااہل حکمران اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے انصاف میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے کو تیار نہیں ہیں۔

ملک کی عوام غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے عوام کے لیے پینے کو صاف پانی نہیں ، ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں غریب کے بچے کے لیے تعلیم کی سہولت میسر نہیں مگر نااہل حکمران اور ان کی اولادیں ملک سے لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک عیاشیاں کررہے ہیں ملک کا ہر شہری نااہل حکمرانوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتاہے اور جس نے بھی ملکی دولت کو لوٹا ہے ان کا کڑا سے کڑا احتساب ہونا چاہئیے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس آنا چاہئیے انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -