اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی نظریات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی اعلیٰ مثال ہے ،ذکر اللہ مجاہد

اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی نظریات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی اعلیٰ مثال ہے ،ذکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک وطن عزیز میں اسلامی انقلاب برپاکرنے کے عظیم مقصد کیلئے ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی روایات اور اسلامی نظریات کے تحفظ کیلئے مسلسل جد وجہد کی اعلیٰ مثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں اچھرہ اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی دفتر میں اسلامی جمعیت طلبہ کی شوری کے خصوصی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم جبران بٹ،متمد اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حافظ ذالنون ، خرم شہزاد ، احمد رسول و دیگر ذمہ داران شریک تھے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک میں اسلام دشمن قوتیں روشن خیالی کو بنیاد بنا کر پورے ملک میں اسلامی نظریات کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہیں ۔ پاکستان کے نظریات کے تحفظ کے لیے آپ نوجوانوں کو تعلیم اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ۔
، آج ملک کو بچانے کیلئے تعلیم یافتہ اور مضبوط نظریات کے حامل نوجوان واحد سہاراہیں ، آپ سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے جس کیلئے جمعیت کے نوجوان یہ اہم فریضہ انجام دینے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو پر فتن دور میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ایک چیلنج ہے، اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگااور کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ہوگا ، یہی جدوجہد مقصد حیات اور اسی میں کامیابی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے نوجوانوں میں اسلامی کی روشنی پھیلا رہی ہے اور
جمعیت صالح و باصلاحیت نوجوانوں کی افراد ساز فیکٹری ہے جو اپنی علم دوست اور تعمیر سرگرمیوں کے ذریعے باصلاحیت اور
باکردار افراد معاشرے کو فراہم کر رہی ہے ۔