حکومت نے منی بجٹ پیش کر کے غریب عوام پرمہنگائی کا بم گرا دیا،فرخ مون
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ غریب دشمن حکومت کا منی بجٹ سرکاری ملازمین ،مزدور،کسان اورغریبوں پرمہنگائی کا بم دھماکہ ہے،731 درآمدی اشیا پر80 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ٹیکس سے مہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہوگا ۔فرخ جاوید مون نے کہاکہ ناکام وزیرخزانہ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں 25ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا سراسرظلم اور عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام ووٹ کے ذریعے آئندہ انتخابات حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب لیں گے۔