حیدر آباد کا جلسہ دیکھ کر پی ٹی آئی کو آنکھیں کھول لینی چاہیے،میاں ایوب

حیدر آباد کا جلسہ دیکھ کر پی ٹی آئی کو آنکھیں کھول لینی چاہیے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی جماعت پی ٹی آئی کو حیدر آباد کا انسانی سمندروں والا جلسہ دیکھ لینا چاہئے اور اپنی آنھکیں کھول لینی چاہئے ۔ ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کار ساز کے شہداء کی ماؤں بہنوں کو سٹیج پر بٹھایا انہیں عزت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کی سیاست اب جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے اور ان کی سیاست کے باقی دن اب گنے جا چکے ہیں اور اب وہ جلد ہی ماضی کی سیاست کا حصہ بننے والے ہیں۔

انہوں نے پانامہ لیکس میں جو قومی خزانے کی لوٹ مار کی تھی فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کی یہ چوری ثابت ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4