فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف اور ان کا خاندان ملزم ثابت ہوچکا ، اشرف بھٹی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے شریف فیملی پر فرد جرم عائد ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج احتساب عدالت سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کا خاندان ملزم ثابت ہوچکا ہے اب ان کو قومی خزانے کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑے گی ملزم اب بھی سرکاری پروٹول میں احتساب عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ان کو ملزمان کی طرح ہی عدالتوں میں پیش ہونے کا پابند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ (ن) کو حکومت اور ملزم میں فرق کرنا پڑے گا اب حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ملزم کے ساتھ ہے قومی یا ادارو ں کے ساتھ ہیں مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اب بھی ملکی اداروں پر الزامات لگا رہی ہے ۔
، فرد جرم ہونے کے بعد شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق وہی سلوک کیا جائے جو ایک ملزم کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔