الریاض میں عالمی کانفرنس، دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر بحث
ریا ض (آن لائن)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بہترین طریقوں اور اس حوالے سے تزویراتی حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا،العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض میں دوسری عالمی کانفرنس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔کانفرنس میں شرکاء4 نے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے، اس سے نمٹنے کے جدید سائنسی طریقوں اور سفارشات، دہشت گردی کے خلاف قائم عالمی اتحاد کی صلاحیت اور اس کی حکمت عملی پر غور کیا کیا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء4 نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کو جدید خطوط پر فروغ دینے اور جنگی وسائل کا استعمال کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔کانفرنس سے خطاب میں شاہ سعود یونیورسٹی کے ڈائریکٹر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹڈی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پورے خطے کا پہلا اور دنیا کا دوسرا مرکز ہے۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مواصلات و سائنس وٹیکنالوجی انجینیر عبداللہ السواحہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام بہتر بنانے میں معاونت ثابت ہوسکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے فیلڈ میں موجود افراد کو دہشت گردی سے نمٹنے میں بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔