عمران خان کے پاس اپنی صفائی میں کچھ پیش کرنے کیلئے نہیں ہے ، خالد سلہریا

عمران خان کے پاس اپنی صفائی میں کچھ پیش کرنے کیلئے نہیں ہے ، خالد سلہریا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن جوہانسبرگ کے رہنماخالد سلہریا نے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی سیاست میں غیر مہذب زبان کا استعمال کرکے ملکی سیاست میں شرافت اور شائستگی کا گلا گھونٹ دیا ہے وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے سے کیوں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارخالد سلہریانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے کے باعث عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنی صفائی میں کچھ پیش کرنے کے لئے نہیں ہے اب جبکہ الیکشن کمیشن نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔اب تو پیش ہونا ہی پڑے گا،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں،عمران خان پہلے کے پی کے کے کی عوام کی طرف توجہ دیں جہاں علاج نہ ہونے سے لوگ مر رہے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس اور فوجی اہل کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ اپنی خود ساختہ خلافت کی بربادی کے باوجود، داعش اب بھی توانا ہے جس کے کارندے کرکوک اور عراقی دیہات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور سب سے بڑی تشویش ایران سے لاحق ہو سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -