ایران نے پابندیوں کے خاتمے کوخطے میں شورش کیلئے استعمال کیا‘سعودی عرب

ایران نے پابندیوں کے خاتمے کوخطے میں شورش کیلئے استعمال کیا‘سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یا رک (آن لائن)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفارتی مشن کی سیاسی رابطہ کار منال حسن رضوان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل اسمبلی کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب میں منال رضوان نے کہا کہ ایران نے عالمی پابندیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ تہران اور عالمی طاقتوں میں طے پائے معاہدے کے بعد ایران کو ملنے والی سہولیات کو خطے میں انارکی پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے جنوبی شام میں کشیدگی میں کمی کے امریکی اور اردنی اعلان کا خیر مقدم کیا اور شام میں نہتے عوام کے خلاف لڑنے والے تمام عسکری گروپوں شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
منال حسین رضوان نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کے حقوق ختم نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری امن مساعی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے یک طرفہ اقدامات مسترد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -