پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے، معاشی ڈھانچہ بحران دربحران کا شکار ہو گیا : عمران خان
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے،ملک کامعاشی ڈھانچہ بحران دربحران کا شکارہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کو تحفظ دے رہی ہے۔ چورسالانہ 10ارب ملک سے باہر بھیجتے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتاہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مزید 400اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔
عمران خان