دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کی کارکردگی قابل تعریف ہے : جنرل باجوہ
راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤ میں آرمی میڈیکل کور کی کارکردگی قابل تعریف ہے کیونکہ آرمی میڈیکل کور فوج اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر آرمی میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتاز سکھیرا بھی موجود تھے۔ بعدازاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
جنرل باجوہ