نوازشریف نے 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی

نوازشریف نے 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی۔نوازشریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بجے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوں گے اور 22 اکتوبر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

نوازشریف/واپسی

مزید : صفحہ اول