برطانوی حکام نے نیب کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دینے سے انکار کردیا،نجی ٹی وی

برطانوی حکام نے نیب کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دینے سے انکار کردیا،نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( ما نیٹر نگ ڈیسک) برطانیہ میں سابق وزیر اعظم کے خلاف ثبوت جمع کرنے والی نیب ٹیم کی لندن میں ملاقات بے سود ثابت ہو رہیں اور برطانوی حکام نے نیب ٹیم کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دینے سے معذرت کر لی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن جانے والی نیب ٹیم کی برطانوی حکام سے اب تک کی جانے والی تمام ملاقاتیں بے سود رہی ہیں اور برطانوی حکام نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ شریف فیملی کے حوالے سے دستاویزات نیب کے حوالے نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں موجود ہے ، جہاں نیب اہلکار گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔
نیب

مزید :

صفحہ اول -