احتساب جمہوریت کا حصہ ہے ، عمران خان کا مستقبل اصغر خان جیسا ہو گا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل اصغر خان جیسا ہوگا۔ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احتساب جمہوریت کا حصہ ہے اور جمہوریت احتساب کے بغیر نہیں چل سکتی جب کہ عمران خان کا مستقبل اصغر خان جیسا ہوگا، ان کی پارٹی کی فنڈنگ میں اسرائیل تک کا ذکر آگیا جو ایک سنجیدہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خواتین کے حقوق کے خلاف ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کے خلاف بل پاس کرایا، عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بی بی اور ذوالفقار علی بھٹو کے اصل ساتھی ان کے ساتھ ہیں اور جیالے بھی ان کے ساتھ ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ معیشت کا بہت برا حال ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں یہ فرق ہے کہ ہم سمجھتے ہیں دولت اور وسائل کی تقسیم خاص لوگوں میں نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو