سارک کی میزبانی: سری لنکانے پاکستان کی حمایت کا وعدہ کر لیا

سارک کی میزبانی: سری لنکانے پاکستان کی حمایت کا وعدہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) کو لمبو : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے اگلی سارک کانفرنس کی میزبانی کے لیے پاکستان کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ درانی سے ملاقات کے دوران میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجارتی تنظیم کو ہر صورت مضبوط بنانا چاہیے۔یاد رہے گزشتہ سال پاکستان میں سارک کانفرنس شیڈول تھی، تاہم بھارت کے شرکت سے انکار کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کے پانچویں راؤنڈ کے لیے تہمینہ جنجوعہ پاکستانی وفد کے ساتھ کولمبو میں ہیں۔ دورے کے دوران وہ سری لنکا کی ’پاکستان ایلومینائی سوسائٹی‘ کا بھی افتتاح کریں گی۔ملاقات کے دوران سری لنکن صدر نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سری لنکا میں چینی اور سیمنٹ انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کرے، اس وقت سری لنکا میں ملکی ضروریات کی صرف 20 فیصد چینی پیدا کی جاتی ہے۔سیکریٹری خارجہ نے سری لنکن صدر کو لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹرز میں مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے۔ پاکستان، سری لنکا میں ترقیاتی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پرمیتھری پالا سری سینا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بطور دوست اور برادر ملک حمایت اور ملک میں جاری اندرونی تنازع کو ختم کرنے میں تعاون کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سری لنکا

مزید :

علاقائی -