سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کی سمری وزیراعظم کو ارسال

سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کی سمری وزیراعظم کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ۔ سمری کی منظوری کیساتھ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں خاطر خوا اضافہ ہو جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ میاں اسد حیاء الدین کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کو گزشتہ ہفتے ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہ میں وہ بنیادی تنخواہ کے اضافے کی بھیجی گئی سمری کے آئندہ چند دنوں میں منظور ہونے کاا مکان ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کی صورت میں ڈویژن کے گریڈ1سے22تک کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف ارسال کی جانے والی سمری کو مثبت ریمارکس کے ساتھ وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا ہے۔ جس کا آئندہ چند دنوں میں منظوری کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں خاطر خوا اضافہ ہوجائیگا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ملازمین نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ میاں اسد حیاء الدین کی اس کاوش کو قابل تحسین قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری ملازمین

مزید :

علاقائی -