پلاٹوں کی آڑ میں اربوں روپے ہتھیانے والا ملزم اور اس کے ساتھی گرفتار
لاہور(خبرنگار) نیب کی ٹیم نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ بے نقاب کر دیا اورچیف ایگزیکٹو ماڈل ہاؤسنگ انکلیو ملزم فرحان چیمہ دیگر ڈائریکٹرز کے ہمراہ دھوکہ دہی کے الزام میں غیرقانونی فائلیں فروخت کرتے ہوئے دفتر سے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے مطابق ملزمان نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کو نہ تو ایل ڈی اے سے منظور کروایا نہ ہی ملزمان کے پاس منظور شدہ لے آؤٹ پلان تھا ۔ملزمان نے محض چند کنال زمین کی ملکیت پر عوام سے اربوں روپے کے پلاٹس کی بوگس فائلیں فروخت کیں۔ تمام ملزمان کو حصول ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کرے گا۔ نیب ذرائع کا کہناہے کہ دوران ریمانڈ مزیدانکشافات کی توقع ہے ۔
پلاٹوں کی آڑ