عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 4 نومبرتک ملتوی

عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 4 نومبرتک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔عدالت میں میاں شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے عمران خان کے وکیل محمود جوئیہ ایڈووکیٹ کی طرف سے عدالت کے دائرہ کو چیلنج کرنے کی درخواست کا جواب داخل کرایا۔ عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ عمران خان نے ان پر پاناماایشو پر 10ارب روپے کی پیش کش کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ،لہذاجھوٹا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
سماعت ملتوی

مزید :

علاقائی -