آرمی چیف کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان

آرمی چیف کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لئے3لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے لئے منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں اور بچیوں کے لیے پروگرام خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ عائشہ قمرباجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں پہلے سویٹ ہوم سینٹر کا افتتاح ہونے والا ہے، انہوں نے شمالی وزیرستان میں سویٹ ہوم سینٹرکے قیام میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آرمی چیف

مزید :

علاقائی -