عقید ختم نبوت ﷺ کے قانون میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، شیخ مظہر شفیع

عقید ختم نبوت ﷺ کے قانون میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، شیخ مظہر شفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے اجلاس میں چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے صدارتی خطاب میں کہا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری نے حکومت، پارلیمنٹ اور اپوزیشن سب کی کارکردگی، صلاحیت اور قانون سازی میں عدم سنجیدگی کو بے نقاب کردیا ہے۔ عقید ختم نبوت ﷺ کے قانون میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی اور اس شق میں تبدیلی پر پورے ایوان سے اجتماعی گناہ ہوا ہے۔ پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کیلئے انتہائی اہم اور حساس معاملے میں تبدیلی کو کلیریکل غلطی تسلیم کرکے اپنی کارکردگی پر سوالات کو جنم دیا ہے۔ اتنی بڑی غلطی یا سازش کا ذمہ دار کون ہے؟ اس کا تعین ہونا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ذمہ داران کو کڑی سزا بھی دینی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی کا سوچ بھی نہ سکے۔ دریں اثناء علما بورڈ نے الیکشن بل میں ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے کو بحال کرنے کے حکومتی اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محض پرانا حلف نامہ بحال کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ناپاک سازش کرنے والے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
شیخ مظہر شفیع

مزید :

علاقائی -