ساؤتھ کوریا میں قیدپاکستانی کی واپسی کیلئے درخواست،داخلہ و خارجہ وزارتوں سے جواب طلب

ساؤتھ کوریا میں قیدپاکستانی کی واپسی کیلئے درخواست،داخلہ و خارجہ وزارتوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ساؤتھ کوریا میں قتل کے مقدمے میں قیدپاکستانی نوجوان کو وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے تین ہفتوں میں جواب طلب،مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے میاں ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا عبدالرحمن ملازمت کے لئے ساؤتھ کوریا گیا، لیکن اس ساؤتھ کوریا میں بیٹا قتل کے ایک مقدمے میں پھنس گیا ہے، ٹرانسفر آف آفینڈر آرڈیننس کے تحت پاکستانی قیدیوں کو واپس پاکستان لایا جا سکتا ہے۔
ساؤتھ کوریا

مزید :

علاقائی -