معذور ڈاکٹر کی تنزلی کا حکم معطل محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

معذور ڈاکٹر کی تنزلی کا حکم معطل محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹانگوں سے معذور ڈاکٹر کی تنزلی کا حکم معطل کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر مسعود مرزا کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ محکمہ صحت کو تین مرتبہ مہلت دی گئی لیکن اس کے باوجود عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل نے گریڈ20 پر بحال کیا،حکم کو دو سال ہوگئے ، محکمہ صحت کے حکام فیصلے پر عملدرآمد نہیں کررہے ۔

محکمہ صحت

مزید : علاقائی