توہین عدالت کی درخواست جی ایم ریلوے ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی میں جی ایم ریلوے کو 20نومبر کو طلب کرلیاہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے سلیم بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے 2013 ء میں پنشن اور بقایا جات ادا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 4سال گزرگئے، عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
ذاتی حیثیت میں