سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ، حکومت پنجاب کی اپیل پرسماعت 24اکتوبرتک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ، حکومت پنجاب کی اپیل پرسماعت 24اکتوبرتک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق سنگل بنچ کے عدالتی حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت 24اکتوبرپر ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ حکومت پنجاب کے وکیل پیش نہ ہوئے تو اپیل خارج کر دی جائے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواجہ حارث احمدملک سے باہرہیں ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں فل بنچ بیٹھا ہے اورحکومت کے وکیل غائب ہیں ،انہیں اس عدالت میں پیش ہونے کی کوئی پرواہ نہیں، حکومتی وکیل کو عدالت میں پیش کرنا عدلیہ کی ذمہ داری نہیں۔

اپیل سماعت

مزید :

علاقائی -