کھانا پکانے کے دلچسپ مقابلے کا اہتمام لکاس، نیشنل گرائمر اسکول، ایس او ایس اور بیکن ہاؤس کے بچوں کی شرکت
لاہور(خصوصی رپورٹ)کوتھم سکول جانے والے8سے 12سال کے بچوں پر توجہ دیتے ہوئے اپنے منفرد اقدام میں کھانا پکانے کے دلچسپ مقابلے کا اہتمام کیاجس کا موضوع’’صحت مند خوراک،صحت مند ہیروز کیلئے‘‘تھا۔چار روزہ ایونٹ کوتھم کے اسٹوڈیو کچن میں لانچ کیا گیا۔کھانا پکانے کا یہ ایونٹ ورلڈ ایسوسی ایشن آف چیفس کی سرپرستی میں ہونے والے انٹرنیشنلز چیفس ڈے کے جشن کا حصہ تھا جس میں لکاس، نیشنل گرائمر اسکول، ایس او ایس اور بیکن ہاؤس کے بچوں نے شرکت کی۔