سول ججوں کے امتحانات، سلیبس کی تبدیلی کیخلاف درخواست مسترد

سول ججوں کے امتحانات، سلیبس کی تبدیلی کیخلاف درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 15نومبر کو ہونے والے سول ججوں کے امتحانات کے لئے سلیبس کی تبدیلی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار سائرہ بتول کے وکیل اعجاز محمود چودھری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کو از خود سلیبس کی تبدیلی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔عدالت نے قراردیا کہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کو سلیبس میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے جس کے خلاف رٹ درخواست دائر نہیں ہوسکتی ۔
سول جج،سلیبس

مزید :

علاقائی -