سیکرٹری جنگلات اور ڈی جی وائلڈلائف عدالت کے حکم پر پیش

سیکرٹری جنگلات اور ڈی جی وائلڈلائف عدالت کے حکم پر پیش

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ وائلڈ لائف کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کیس میں سیکرٹری جنگلات جہانزیب خان اور ڈی جی وائلڈلائف خالد ایاز عدالت میں پیش ہوگئے تاہم فاضل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 24اکتوبرتک ملتوی کردی۔ جسٹس محمدامیر بھٹی نے محمد ندیم سمیت 29 درخواست گزاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ سیکرٹری جنگلات جہازیب خان اورڈی جی وائلڈ لائف خالد ایاز سمیت دیگرافسران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائردرخواست میں خود دلائل دینا چاہتے ہیں ،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب دینے کے لئے مہلت دی جائے، جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس اکتوبرتک ملتوی کردی۔

سیکرٹری جنگلات

مزید :

علاقائی -