بھارت کا دیوالی کی خوشی میں علاج کی منتظر پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان

بھارت کا دیوالی کی خوشی میں علاج کی منتظر پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج نے لکھا، 'دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر انڈیا تمام زیر التواء کیسز میں طبی ویزے جاری کرے گا۔ ٹویٹر پیغام میں میں سشما نے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔
بھارت/ویزے

مزید :

علاقائی -