مستونگ میں دستی بم حملہ 15 افراد زخمی
مستونگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں15افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ضلعی ہیڈ کواٹر کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہیجس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15افراد زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔دھماکیسے4دکانوں اور 2گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مستونگ شہر کے سلطان شہید چوک کے قریب دھماکہ ہوا جبکہ سیکیو رٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دستی بم حملہ