ایم بی بی ایس میں داخلے، انٹری ٹیسٹ کے لئے نئی ہدایات جاری
لاہور( جنرل رپورٹر) ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق امتحانی سنٹروں میں امیدواران صرف نیلے رنگ کا بال پوائٹ ساتھ لائیں گے۔ کلپ بورڈ اور موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کا ٹیسٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔