ممنون حسین نے حکومت کی طرف سے قرضوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،ترجمان ایوانِ صدر

ممنون حسین نے حکومت کی طرف سے قرضوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پ ر)ترجمان ایوانِ صدر نے گزشتہ روز بنوں میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کے حوالے سے کی رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کی طرف سے قرضوں کے حوالے سے ایسی کوئی بات قطعاًنہیں کہی جو بادی النظر میں اس خبر سے اخذ ہوتی ہے۔ ترجمان ایوان صدر نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے حکومت کی طرف لیے گئے قرضوں کی کسی مقدار کا ذکر نہیں کیا ۔ تاہم انھوں نے حکومت کی طرف سے لیے گئے قرضوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو حق ہے کہ وہ سوال کریں کہ ان رقوم سے ملک میں کون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے؟ترجمان ایوانِ صدر نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنی تقریرمیں واضح طور پر کہا تھا کہ موجودہ حکومت کو 14 ہزار8 سو ارب روپے کے قرضے ورثے میں ملے تھے۔ عوام کو پوچھنا چاہیے کہ یہ قرضے کس ترقیاتی منصوبے پر خرچ کیے گئے؟
ترجمان ایوانِ صدر کی تردید

مزید :

علاقائی -