نیب قانون کا اطلاق اس کی منظوری سے قبل کے زمانے سے نہیں کیا جاسکتا،ہائیکورٹ میں درخواست

نیب قانون کا اطلاق اس کی منظوری سے قبل کے زمانے سے نہیں کیا جاسکتا،ہائیکورٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے، مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اس سلسلے میں دائرارشد حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پروزارت قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی قانون کا اطلاق اس کی منظوری سے قبل کے زمانے سے نہیں کیا جاسکتا، قانون منظوری کے دن سے ہی لاگو ہوگا۔ نیب آرڈیننس کی دفعہ 2کو آئین کے آرٹیکل 12سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔

نیب قانون

مزید :

علاقائی -