عمران خان ، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے مقدمات میں مماثلت نہیں : تحریک انصاف

عمران خان ، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے مقدمات میں مماثلت نہیں : تحریک ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ عمران خان، جہانگیر ترین اور نوازشریف کے مقدمات میں مماثلت نہیں، احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے، عدالتی فیصلوں اور ججوں کو جس طرح متنازعہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے وہ ناقابل قبول ہے،عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کو نوازشریف کے مقدمات سے ملانا بھی گناہ ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر قائم مقدمات اپنے میرٹ پر اگلے ہفتے تک ختم ہوجائیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان پر لندن فلیٹس پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاناما کیس میں دیگر 400 لوگوں کے بھی نام ہیں، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور نیب بتائیں کیا ان کے لیے بھی ایک تحریک چلانی پڑے گی، کیا پاکستان ایک بنانا ری پبلک ہے جہاں ہر کام کیلئے شہر بند یا احتجاج کرنا پڑے، کیوں ادارے اپنا کام کرنے کو تیار نہیں اور باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ نیب میں جو کیسز زیر التوا ہیں ان پر کارروائی بہت سست ہے لہٰذا احتساب کے عمل کیلئے ضروری ہے کہ ان مقدمات پر کارروائی تیز کی جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 نہیں کھلا، جب والیم10کھلے گا تو پتا چلے گا شریف خاندان نے کون کون سے ممالک میں کاروبار کیا۔

تحریک انصاف

مزید :

علاقائی -