نواز شریف اور بچوں کا بے ڈھنگا ’’احتساب یہاں بھی عجلت دکھائی جا رہی ہے : وفاقی وزرا
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف ’’بے ڈھنگا‘‘ احتساب ہورہا ہے ، نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کی طرح یہاں بھی عجلت دکھائی جارہی ہے ،جھوٹے الزامات کے باوجود شریف خاندان عدالتوں میں پیش ہورہا ہے ،یہ تاثر غلط ہے کہ شریف خاندان پیش نہیں ہورہے ،سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شریف خاندان عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا،نواز شریف کے بچے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،جھوٹے الزامات کے باوجود وہعدالت میں پیش ہو رہے ہیں ،الزامات جھوٹے بھی ہوں تو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے۔ نوازشریف نے اہلیہ کی بیماری کے باعث استثنا مانگا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ(ن)لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے، ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چو دھری نے کہا کہ یہ کس بات کا احتساب ہورہا ہے، کیا پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے اور سی پیک یہاں لانے کا احتساب ہورہا ہے، نہ اپیل ہے نہ دلیل ہے ،حساب لیا جارہاہے، یہ بے ڈھنگا احتساب ہورہا ہے اسے ڈھنگ سے کرلیں اسی طرح کے بے ڈھنگے حسابوں سے ملک کا نقصان ہوا ہے،۔ یہ سب انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ، ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے ورنہ آمریت کے دور میں بھی عبوری ریفرنس پر فرد جرم نہیں عائد کی گئی۔ عدالتی تاریخ میں بھی پہلی مرتبہ نوازشریف کے کیس میں یہ چیزیں ہورہی ہیں، فرد جرم قانون کے مطابق عبوری ریفرنس پر عائد نہیں ہوسکتی 7 دن کے بغیر بھی عائد نہیں ہوسکتی۔ فرد جرم عائد کرنے میں بھی اسی طرح عجلت دکھائی جارہی ہے جس طرح نوازشریف کو نااہل کرنے میں دکھائی گئی۔ آمریت میں بھی کسی عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نواز شریف کے کیس میں ایسا ہورہاہے،نواز شریف مقبول لیڈر ہیں صرف اس لئے ان سے خاص سلوک کیا جارہاہے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت کو ختم کیا جاتاہے ، یہ ملک کیلئے اچھا نہیں،ٹیسٹ ٹیوب سے سیاسی بونے پیدا کئے جاتے ہیں پھرانہیں پروان چڑھایا جاتاہے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھ کردیا ہے کہ انہوں نے چوری کی ہے۔ وہ اور ان کے رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن ایک جماعت کے سربراہ الیکشن کمیشن اور انسداد
وفاقی وزرا