بارشیں نہ ہونے سے زیر زمین پانی کی سطح10فٹ مزید کم ہو گئی

بارشیں نہ ہونے سے زیر زمین پانی کی سطح10فٹ مزید کم ہو گئی

  

اسلام آباد(آن لائن)بارشیں نہ ہونے کے باعث زیرزمین پانی کی سطح 10فٹ مزید نیچے گر گئی،بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت میں تاخیر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، جڑواں شہروں میں بھی پانی کی قلت کا شدید خطرہ منڈلانے لگا ، محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ میں بارشیں نہ ہونے کی پیش گوئی کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے نومبر میں بھی اچھی بارشیں نہ ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں اور کہا ہے کہ دسمبر میں بارشوں کے سیزن کی توقعات زیادہ ہیں جو کہ قلت آب پر پورا اترنے کیلئے مؤثر ثابت ہوں گی۔

بارش

مزید :

علاقائی -