مانگا منڈی ، 6ماہ کے بچے کی ماں کو جیٹھ اور جیٹھانی نے زہر یلی دوائی پلا کر مار ڈالا

مانگا منڈی ، 6ماہ کے بچے کی ماں کو جیٹھ اور جیٹھانی نے زہر یلی دوائی پلا کر ...

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں6ماہ کے بچے کی ماں کواس کے جیٹھ اور جیٹھانی نے زہریلی دوائی پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا یہ واقعہ رات تقریباً11بجے کے قریب ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں قلعہ ترڑے میں محمد اقبال جٹ نے تقریباً18ماہ قبل عائشہ عرف عاشی کے ساتھ شادی کی تھی عائشہ کے ہاں ایک بچہ بھی پیدا ہو ا جس کی عمر 6ماہ بتائی گئی ہے محلہ داروں کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اکثر ان کے گھر لڑائی جھگڑا رہتا جس کی وجہ سے عائشہ چند ماہ قبل اپنے میکے چلی گئی مگر محمد اقبال اپنی بیوی کو صلح کرکے اپنے گھر لے آیا اور اپنی بیوی کو گھر چھوڑ کر بازار سے سودا سلف لینے کیلئے چلا گیا مگر عائشہ کے گھر آنے پر اقبال کے بڑے بھائی مدثر اور اس کی بیوی شمائلہ طیش میں آکر اس پر تشدد شروع کر دیا جب وہ بے ہوش ہو گئی تو اس کو پانی میں زہریلی دوائی پلادی اقبال گھر آیا تو اس نے اپنی بیوی کو رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی لے آیا مگر انہوں نے فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا مگر عائشہ جناح ہسپتال لاہور پہنچ کر جان بحق ہو گئی تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مدثر اور اس کی بیوی شمائلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کر دی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی