میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ ملتان سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ لی
لا ہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے میں گاڑیو ں کی چوری اورجرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل جاری ہے اسی سلسلے میں میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ ملتان سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ لی ۔