شادی والے گھر آتشزدگی، 3بہنیں جھلس کرزخمی،جہیز کا سامان بھی جل گیا

شادی والے گھر آتشزدگی، 3بہنیں جھلس کرزخمی،جہیز کا سامان بھی جل گیا

لاہور (خبر نگار) گلبرگ کے علاقہ فردوس مارکیٹ میں واقع شادی والے گھر میں گزشتہ رات اچانک آگ کے شعلے میں بھڑک اٹھے، جس کے باعث آگ کی زد میں آ کر تین جواں سال بہنیں جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں جبکہ آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا جہیز کا سامان بھی جل کرراکھ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پرویز مسیخ کے بیٹے اور بیٹی کی شادی تھی کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک گئی، جس سے پرویز مسیح کی تین بیٹیاں 23 سالہ کرن، 22 سالہ نشاء اور 20 سالہ ثناء آگ کے شعلوں کی زد میں آ گئیں جس کے باعث بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔بیٹی کے جہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

مزید : علاقائی