جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 6 ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 6 ملزمان گرفتار

لاہور( خبرنگار) ایس پی کینٹ محمد نوید کی ہدایت پر باٹا پور اور برکی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث احمد کے مطابق باٹا پور پولیس کے اے ایس آئی میاں نعیم شہزاد نے ظہیر بٹ وغیرہ 5 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او برکی چودھری نوید اعظم نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر شیشہ کیفے کے مالک عزیز احمد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہاں سے پکڑا گیا سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی