ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی اشیاء ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ حفیظ سنٹرکے قریب ڈاکو ؤں نے وقار احمد اور اسکی فیملی کو روک لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں شریف کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 14لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،ڈیفنس سی میں مجاہد کے گھر سے ڈاکو12لاکھ ، ملت پارک سے مدثر کے گھر سے ڈاکو9لاکھ روپے ،شمالی چھاونی میں تبسم کے گھر سے 10لاکھ ، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکو فراز احمد کے گھر 8لاکھ گرین ٹاون میں طفیل کے گھر7لاکھ ، نواب ٹاون میں ڈاکو گن پوائنٹ پر صدیق اوراس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو زاہد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ۔گلبرگ میں مسز طاہرہ اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزار ،کاہنہ میں طفیل اور اس دوست سے 2لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے ، کوٹ لکھپت ٹاون شپ ، سمن آباد ، شیراکوٹ برکی ، مناواں ، ہیر میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے ، جبکہ، نولکھا ، شاہدرہ ، گارڈن ٹاون اور ڈیفنس بی گاڑیاں اور اکبری گیٹ ، رنگ محل ، اسلام پورہ لٹن روڈ قلعہ گجر سنگھ ، گڑھی شاہو ، ماڈل تاون ، غالب مارکیٹ اور سندر سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -