لاہور میں لیڈی ڈکیت گینگ نے اُدھم مچادیا ، 4بڑی وارداتیں

لاہور میں لیڈی ڈکیت گینگ نے اُدھم مچادیا ، 4بڑی وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں عورتوں کے ڈکیت گینگ نے ادھم مچا رکھا ہے چند دنوں میں 4بڑی وارداتیں عورتوں کے گینگ نے کی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے انگوری سکیم نمر 2 کے ایک گھر میں دو عورتیں میلادکی محفل میں نعتیں پڑھوانے کے لیے خواتین کو دعوت نامہ دینے کے لیے داخل ہوئیں اور وہاں موجود ساس بہو کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئیں واضح رہے کہ اس سے قبل کوٹ لکھپت ، نصیر آباد اور گرین ٹاون میں بھی عورتیں وارداتیں کر چکی ہیں ۔

مزید : علاقائی