موٹر سائیکلوں کے نام پر فراڈ کرنیوالی کمپنی کے اثاثے منجمد

موٹر سائیکلوں کے نام پر فراڈ کرنیوالی کمپنی کے اثاثے منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے 25500 روپے میں موٹر سائیکلیں دینے کے نا م پر کروڑوں روپے کافراڈ کرنے والی ایم این ایم کمپنی کے 15بنکوں میں موجود 2کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کروادئیے۔ایف آئی اے نے ایل ڈی اے ،ایف ڈی اے ،ایم ڈی اے ،ڈی ایچ اے اسلام آباد ،کراچی اور بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کو بھی خطوط لکھے ہیں کہ ایم این ایم کے ڈائریکٹرز اور دوسرے عہدیداران کے نام پر جو پراپرٹی ہے اسے فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایم این ایم پونزی سکیم کا آغاز فیصل آباد سے کیاگیا ۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ایم این ایم کے ڈائریکٹرز نے 25500روپے کی رقم کے ساتھ45دنوں میں موٹر سائیکلیں دینے کی سکیم متعارف کروائی جس پر ہزاروں افراد نے کروڑوں روپے جمع کروادئیے ۔ان افراد کوموٹر سائیکلیں نہیں دی گئیں ۔ایف آئی اے کے مطابق ایم این ایم کے ڈائریکٹرز احمد سیال،ارشد علی اور طفیل انور نے ہائیکورٹ سے 31اکتوبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری کرارکھی ہے جسے ایف آئی اے منسوخ کرائے گی ۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق اعلیٰ عدالت نے کمپنی کے منیجر لیاقت علی ،ندیم احمد بندیشہ اور بشارت علی کی ضمانتیں منسوخ کردی ہیں ۔ملزموں سے تحقیقات جاری ہیں ۔مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -