15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،ایس پی سکیورٹی I- ، سکیورٹی ڈویژن 90 شاہراہ قائداعظم 7 کلب لاہور شجاعت علی رانا کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ ، ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ محمدمسعود رضا کو ایس پی سکیورٹی I- ، سکیورٹی ڈویژن 90 شاہراہ قائداعظم 7 کلب لاہور،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز راولپنڈی بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او گوجرخان راولپنڈی ،تقرری کے منتظر، اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ، ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ڈی ایس پی محمد اکرام کو ایس ڈی پی او صدر نارووال کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، اے ایس پی سمیر نور کو ایس ڈی پی او نیو ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر، اے ایس پی محمد ایاز کو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی ،ایس ڈی پی او مری راولپنڈی ڈی ایس پی رضا اللہ خان کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم کی خالی آسامی پر ،تقرری کی منتظر، اے ایس پی جویریہ محمد جمیل کو ایس ڈی پی او نیو ٹاون راولپنڈی کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر، اے ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ کو ایس ڈی پی او گارڈن ٹاون لاہور کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر، اے ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کو ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد کی خالی آسامی پر،تقرری کی منتظر، اے ایس پی امبرین علی کو ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک ،ایس ڈی پی او فتح جنگ اٹک ڈی ایس پی آصف مسعود کو ایس ڈی پی او پنڈیگھیب اٹک کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او صدر سرگودھا ڈی ایس پی غلام عباس کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی ا و مٹھہ ٹوآنہ خوشاب ڈی ایس پی عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا تعینات کیا ہے۔