کسٹمز انٹیلی جنس گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ کے موبائل فونز غائب ہونیکا معمہ حل نہ ہوسکا

کسٹمز انٹیلی جنس گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ کے موبائل فونز غائب ہونیکا معمہ ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز غائب ہونیکا معمہ حل نہ ہوسکا،گودام انچارج انٹیلی جنس آفیسرعبدالحمید نے موبائل سی ایس ڈی سٹور کو بیچنے کا انکشاف کیا تھا جبکہ سی ایس ڈی انتظامیہ نے موبائل خریدنے کی تردید کردی۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کرکے ملزمان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ایس ڈی کے متعلقہ مینجر نے کسٹمز انٹیلی جنس سے موبائل فونز کی خریداری کی تردید کردی ہے۔جس سے موبائل فونز غائب ہونے کا معمہ مزید الجھ گیاہے۔

مزید :

علاقائی -