رینجرز، سی ٹی ڈی و پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن‘ 13مشکوک افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) رینجرز ، سی ٹی ڈی اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 13مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر رینجرز ، سی ٹی ڈی اور پولیس کینٹ ، صدر اور سٹی ڈویژن میں ہوٹلوں ، سراوں ، گیسٹ ہاوسز اور گھر گھر چیکنگ کے دوران بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر 13مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔