سیشن کورٹ کے فلٹریشن پلانٹ کی ڈیرھ سال بعد صفائی

سیشن کورٹ کے فلٹریشن پلانٹ کی ڈیرھ سال بعد صفائی

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ میں آنے والے سائلین کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کی آخرکارڈیرھ سال بعد صفائی کروادی گئی ۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف نے وکلا ء اور سائلین کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگوا یا تھا،ابپلانٹ سے گندہ پانی آنے لگا تھا،گزشتہ روز سیشن کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ دلداراحمد اور داتا گنج بخش ٹاون کے ایکسیئن اعجاز احمد نے اپنی نگرانی میں فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کروائی ،سائلین اور وکلاء نے سیشن جج کے اس اقدام کو سراہاہے۔

مزید : علاقائی