بطور گواہ پیش نہ ہونے پر150پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر150پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن اور دیگر ماتحت عدالتوں کے ججوں نے مختلف مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر150پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں بے شمار کیس پولیس کے گواہوں کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے التوا کاشکار ہیں۔

،گزشتہ روز بھی فاضل جج صاحبان نے پولیس کے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر مختلف تھانوں کے 150پولیس اہلکاروں کے وارنٹ اور سمن جاری کردیئے ہیں ۔

مزید : علاقائی