تھانہ شیرا کورٹ پولیس کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

تھانہ شیرا کورٹ پولیس کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اظہراقبال رانجھا نے خاوند کی طرف سے بیوی شمیم یوسف کو ہراساں کرنے پر تھانہ شیرا کورٹ پولیس کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
عدالت میں فواد ایڈووکیٹ نے طلعت پارک شیرا کورٹ کی رہائشی خاتون شمیم یوسف کو پیش کیا جہاں پر شمیم یوسف نے بیان دیا کہ اس کی شادی محمد بشیر کے ساتھ ہوئی ،اس نے اس کو کاروبار چلانے کے لئے اپنا زیورتک دے دیا ،بعد میں اس نے گھر کے قریب ہوٹل کھول لیا ،بعدازاں اس کے شوہرنے اسے مجبورکرنا شروع کردیا کہ وہ ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کو خوش کرے ،انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیاگیا،اب پولیس کے ساتھ مل کر اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -